0
Wednesday 19 Jun 2019 00:02

ملک بھر کے عوام عنقریب سڑکوں پہ ہوں گے، عام لوگ پارٹی

ملک بھر کے عوام عنقریب سڑکوں پہ ہوں گے، عام لوگ پارٹی
اسلام ٹائمز۔ عام لوگ پارٹی کے چیئرمین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام عنقریب سڑکوں پہ ہوں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عام لوگ پارٹی کے چیئرمین نسیم صادق نے کہا کہ اس وقت ملک شدید بحران کا شکار ہے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے ماضی کے سیاستدانوں کی طرح عوام سے بہت سے وعدے کیے تھے، عوام کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان سے لوٹا ہوا پیسہ اقتدار میں آنے کے چند دنوں کے اندر واپس لایا جائے گا، عوام کو ہر قسم کا ریلیف ملے گا، ٹیکسز سے لے کر بس کے کرایوں تک سب چیزوں میں عملی تبدیلی آئے گی، انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار میں آئے ہوئے مگر ابھی تک نہ تو یہ بتایا گیا کہ کتنا پیسہ ملک میں واپس آیا ہے؟ نہ ہی اس چیز کی وضاحت ہوئی کے کس کرپٹ لیڈر نے کتنا پیسہ کہاں رکھا ہوا ہے، آج تک حکومت نے جو بھی کیا اس کے عوام پر منفی اثرات ہی پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش کردہ بجٹ کو ہی مد نظر رکھا جائے تو اس میں کسی قسم کی کوئی ریلیف نہیں دی گئی۔ حکومت کو، کاروباری مراکز بند ہونے لگ گئے ہیں، ہر کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی سے لیکر چینی چاول تک کوئی ایسی چیز نہیں جس پر اضافی ٹیکس نہ لگا ہو، اس کے علاوہ بھی حکومت جواب دے کہ اس نے صحت، تعلیم  سے متعلق کیا کام کیے۔

سوائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے، ماضی کی حکومتوں کی طرح تحریک انصاف نے بھی عوام کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج تک جس بھی کرپٹ بیوروکریٹ یا کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کا احتساب کیا ہے۔ ان سے کیا نکلا اور کتنا نکلا، اس کی تمام تر تفصیلات کسی ویب سائٹ پر نہیں دیں، نہ ہی عوام کو بتایا کہ آج تک کتنا لوٹا ہوا پیسہ واپس آیا ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں غریب خود کشی نہیں کرے گا۔ اس چیز کی کیا گارنٹی ہے۔ حکومت کے پاس آج ڈالر پاکستان کی تاریخی بلندی پر ہے، پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ہر چیز کو غریب کی پہنچ سے بہت دور کر دیا ہے، ادویات کی قیمتیں میں دگنا اضافہ کیا گیا ہے۔ مریض مر رہے ہیں مگر ان کے پاس پیسہ نہیں دوائی خریدنے کیلئے، نئے پاکستان میں عنقریب ملک بھر کے عوام سڑکوں پہ ہوں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 800229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش