0
Wednesday 19 Jun 2019 00:32
ڈپٹی چیئرمین نیب کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تبدیل، فیاض قریشی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تبدیل، فیاض قریشی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حسین اصغر کو کمیشن کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جب کہ توقع ہے کہ حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ دونوں حکومتوں کے خلاف ایک اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دینے جارہا ہوں جس میں ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر ادارے شامل ہوں گے جو تحقیقات کریں گے۔

دوسری جانب فیاض قریشی کو نیا ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختون خوا مجاہد اکبر بلوچ کو ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ فیاض قریشی کو ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مجاہد اکبر بلوچ کو بطور ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا۔ مجاہد اکبر بلوچ مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیسز کی تحقیقات کر رہا تھا اور اس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 800232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش