0
Friday 21 Jun 2019 17:47

اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں، ہدایت رسول شاہ

اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں، ہدایت رسول شاہ
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن علامہ طاہرالقادری کے والد ڈاکٹر فرید الدین قادری کا 46واں سالانہ عرس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سنیئر رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں، حدیث نبوی ﷺ ہے ’’جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا‘‘ ایسی نیک اور برگزیدہ ہستیوں کیلئے اظہار تشکر کی محافل منعقد ہوتی رہنی چاہئیں جنہوں نے اپنے اخلاص سے انسانیت اور دین کی خدمت کی۔ ڈاکٹر فرید الدین قادری بھی انہی شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے ایک ایسے بیٹے کی دینی خطوط پر تربیت کی جو آج عالم عرب و عجم میں اسلام کے پرچم کو سربلند کر رہا ہے۔ اس بیٹے کو دنیا ڈاکٹر طاہر القادری کے نام جانتی ہے۔ آج ہم امت مسلمہ کو ایک عظیم سپوت دینے پر ڈاکٹر فرید الدین قادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں چودھری فیاض احمد وڑاءچ، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، قاضی فیض الاسلام، حاجی محمد اسحاق ،شہباز طاہر و دیگر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ فیصل آباد سے ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایاز محمود لاشاری، جھنگ سے تحریک منہاج القرآن کے رہنماءوں محمد آصف حجازی، قاری منور حسین قادری، صاحبزادہ محمد حسین مصطفوی، صاحبزادہ محمد رضا المصطفی، خواجہ محمد سلیمان قادری آستانہ عالیہ دربار ماہنی شریف عرس تقریبات میں خصوصی شرکت کی۔ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئیر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری اپنے وقت کے جید عالم، صاحب تقویٰ، انسانیت سے محبت رکھنے والے ایک صوفی منش بندہ خدا تھے اور اعلیٰ صلاحیت کے طبیب تھے۔ انہوں نے نبض کے موضوع پر عربی زبان میں ایک ایسا شاندار مقالہ تحریر کیا جو برصغیر پاک و ہند میں طب کی دنیا میں نصاب کی شکل اختیار کر گیا۔

عرس کی تقریبات کا آغاز مزار پر چادر پوشی سے کیا گیا اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر درود و سلام پڑھا گیا اور معروف ثناء خوان مصطفی ﷺ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مقررین نے ڈاکٹر فرید الدین قادری کی شخصیت اور خدمت خلق کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی، عرس کی تقریب کا اختتام محفل ذکر و نعت اور دعا سے ہوا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری القراَ سید خالد حمید کاظمی نے حاصل کی ،معروف نعت خواں ظہیر بلالی ،شہزاد برادران ،ارشاد اعظم چشتی کے شاگرد رشید غلام فرید چشتی نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔
خبر کا کوڈ : 800759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش