0
Saturday 22 Jun 2019 11:53

این سی کی مضبوطی میں خصوصی پوزیشن کے تحفظ کا راز مضمر ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

این سی کی مضبوطی میں خصوصی پوزیشن کے تحفظ کا راز مضمر ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کو موجودہ بے چینی اور غیر یقینیت کے دلدل سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا تحفظ کرنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی رہائشگاہ پر ایک مختصر تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد کانگریس کے سرکردہ لیڈر ڈاکٹر سعید کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ڈاکٹر سعید اور اُن کے حامیوں کا نیشنل کانفرنس میں خیرمقدم کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پارٹی میں شمولیت کرنے والے نیشنل کانفرنس کی مضبوطی اور عوامی خدمت کیلئے تن دہی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی میں ہی جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے تحفظ کا راز مضمر ہے کیونکہ یہی ایک ایسی عوامی نمائندہ جماعت ہیں جس کی جڑیں ریاست کے تینوں خطوں میں پیوست اور یہاں کے عوام نے اس جماعت کو اپنا خون پسینہ دیکر سینچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش