0
Saturday 22 Jun 2019 17:10

پی ٹی آئی حکومت کے 9 ماہ پی پی اور ن لیگ کے 10 سالوں پر بھاری

پی ٹی آئی حکومت کے 9 ماہ پی پی اور ن لیگ کے 10 سالوں پر بھاری
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق گزشتہ دس سال میں پاکستان کے قرضوں میں اوسطاً سالانہ جتنا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کے 9 ماہ میں ہی ملک کے قرضوں میں اس سے 200 فیصد زیادہ اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2009ء سے لے کر مالی سال 2018ء کے اختتام تک دس سال میں پاکستان کے مجموعی قرضوں اور واجبات میں 23 ہزار 188 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو اس دوران 6 ہزار 691 ارب روپے سے بڑھ کر 29 ہزار 879 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس کے مطابق دس سال میں ہر سال قرضوں میں اوسطاً 2 ہزار 319 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک نو ماہ میں ہی ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 35 ہزار 95 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

اس طرح صرف نو ماہ میں ہی ملکی قرضوں کے بوجھ میں 5 ہزار 215 روپے کا اضافہ ہوا، اگر سابقہ حکومتوں کے اوسطا نو ماہ کے قرضوں سے موازنہ کیا جائے تو پی ٹی آئی نے نو ماہ میں سابقہ حکومتوں کے اوسط قرضے سے تقریبا 200 فیصد زیادہ قرض لیا، ان میں سے پیپلز پارٹی کے پانچ سال میں حکومتی قرضوں میں 8 ہزار 76 ارب روپے اور ن لیگ کے 5 سال میں 10 ہزار 661 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومتی قرضوں میں 3 ہزار 655 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 800942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش