0
Monday 24 Jun 2019 16:45

خلیج فارس کے علاقے میں ہر قسم کے تناؤ سے پرہیز انتہائی ضروری ہے، اقوام متحدہ

خلیج فارس کے علاقے میں ہر قسم کے تناؤ سے پرہیز انتہائی ضروری ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوٹیرس" نے پرتغال کے دارالحکومت "لزبن" میں "عالمی یوتھ منسٹرز کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے خلیج فارس کے علاقے میں ہر قسم کے تناؤ میں اضافے سے پرہیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو چاہیئے کہ وہ اپنا صبر و حوصلہ برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تناؤ سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کے روز "گلوبل ہاک" نامی جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا ایرانی صوبے ہرمزگان میں داخل ہوگیا تھا، جسے ایرانی انقلابی گارڈز "سپاہ پاسداران" نے "مبارک پہاڑی" نامی ایرانی علاقے کے قریب مار گرایا تھا۔ یہ امریکی جاسوس طیارہ گذشتہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 2:00 بجے متحدہ عرب امارات کی "الظفرہ" نامی ایئربیس سے اڑان بھر کر 10 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچا۔

کئی گھنٹوں تک ایرانی سرحد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سمندری حدود میں چکر لگانے کے بعد 15 کلومیٹر کی بلندی پر، جمعے کی صبح 4:05 پر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے ایرانی سپاہ پاسداران نے "سوم خرداد" نامی ایرانی ایئرڈیفنس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے تباہ کر دیا تھا جبکہ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران سے تعلق رکھنے والے ایرانی فضائی حدود کے کمانڈر "سردار حاجی زادہ" نے اعلان کیا تھا کہ اس امریکی جاسوس طیارے کو دو مرتبہ خبردار کیا گیا تھا، لیکن امریکی جاسوس طیارے نے انتباہات کی اعتناء نہ کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا۔ سردار حاجی زادہ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کو 3:55 پر فوجی اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کے ذریعے آخری بار خبردار کیا گیا تھا، لیکن دیئے گئے انتباہات پر امریکی جاسوس طیارے کی بےاعتنائی کی وجہ سے اسے تباہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 801239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش