0
Thursday 27 Jun 2019 18:45

عمران نیازی کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کی جانب گامزن ہے، راشد ربانی

عمران نیازی کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کی جانب گامزن ہے، راشد ربانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سابق سینیٹر راشد حسین ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کی جانب گامزن ہے، انٹر ماکیٹ میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 164 کو بھی پار کر گئی ہے، عوام کے اثاثوں کی مالیت مسلسل تنزلی کا شکار ہے، کاروباری طبقہ خون کے آنسوں رو رہا ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ راشد ربانی نے کہا کہ عمران نیازی نے جب سے وزارت اعظمی کا منصب سنبھالا ہے، تب سے ان کا مقصد ملک کی تعمیر و ترقی کے بجائے سیاسی مخالفین سے انتقام اور انہیں جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے زدوکوب کرنا رہ گیا ہے۔

راشد حسین ربانی نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کے بجائے ہماری اولین ترجیح کاروباری طبقہ کے مسائل حل کرنا اور غریب عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی، پانی، گیس، پیٹرول، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، وہ وقت دور نہیں جب عوام کا یہ غم و غصہ انہیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کے 98 فیصد غریب طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے۔
خبر کا کوڈ : 801884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش