0
Monday 1 Jul 2019 22:03

عمران خان کے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، شاہ اویس نورانی

عمران خان کے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت نے دھونس اور دھاندلی کے ذریعے عوام دشمن بجٹ پاس کروایا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا جانبدارانہ رویہ جمہوری روایات کے منافی ہے۔ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کو خرید رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں میں حکومتی نقب زنی شرمناک عمل ہے۔ 25 جولائی کے یوم سیاہ اور چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے بعد حکومت کی ایک ایک اینٹ کھسکتی جائے گی۔ حکومت کی ایمنسٹی سکیم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن ممبران کو بولنے کی اجازت نہ ملنا آمرانہ عمل ہے۔ اے پی سی نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی قابل مذمت ہے۔ حکومت گرانے کی حکمت عملی پر مرحلہ وار عمل کریں گے۔ ہر غریب گھر سے گو نیازی گو کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ غریبوں کی بد دعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔ اپوزیشن کے اتحاد سے نااہل حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔

انہون نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کیلئے نمبر گیم مکمل ہے۔ 25 جولائی کے یوم سیاہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے۔ احتساب انتقام بن چکا ہے۔ سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے۔ قوم کا نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ اب حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی راہنماوں نے شرکت کی۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ناکام، نااہل اور نالائق حکومت نے دس ماہ کے دوران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کا جعلی بت ٹوٹ چکا ہے۔ عمران خان کے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ تحریک انصاف تاریک انصاف بن چکی ہے۔ جے یو پی اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ نکمی حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ حکومت سے عوام کی مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ رہبر کمیٹی احتجاجی جلسوں کا شیڈول تیار کرے گی۔ پی ٹی آئی کس ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش