0
Tuesday 2 Jul 2019 21:17

شہدائے ماڈل ٹاون کی روحیں رانا ثناءاللہ کا تعاقب کر رہی تھیں، صاحبزادہ حامد رضا

شہدائے ماڈل ٹاون کی روحیں رانا ثناءاللہ کا تعاقب کر رہی تھیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاون کی روحیں رانا ثناءاللہ کا تعاقب کر رہی تھیں۔ عمران خان نے بائیس سال میں بنائی ساکھ ایک سال میں کھو دی ہے۔ قومی قائدین قوم کے مسائل سے لاتعلق ہو کر لفظ سیلیکٹڈ میں الجھے ہوئے ہیں۔ پاک افغان میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرانا قابل مذمت ہے۔ آئی سی سی کو اس معاملے کی تحقیقات کروانی چاہئے۔ شہباز شریف کا مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے۔ حکومت ہارس ٹریڈنگ کی بجائے معیشت اور مہنگائی پر توجہ دے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے۔ قومی خود مختاری کے لئے معاشی خود مختاری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا محمد اکبر نقشبندی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاسی محاذ آرائی چھوڑ کر مسائل زدہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ ذاتی انتقام سیاست پر غالب آ چکا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن سیاسی اخلاقیات کی پاسداری کرے۔ وزیراعظم کو نرم لہجہ اختیار کرنا چاہئے۔ ملک کو سنگین معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ لیڈز میں پاک افغان کرکٹ میچ کے دوران افغان تماشائیوں کی پاکستانیوں کے ساتھ بدتمیزی احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو غیر جانبدارانہ رویہ اپنانا ہو گا۔ نئے بجٹ کی منظوری کے بعد عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 802747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش