0
Tuesday 2 Jul 2019 21:39

پی ٹی آئی حکومت کی معاشی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کرنا ہوگا، شاہ عبدالحق قادری

پی ٹی آئی حکومت کی معاشی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کرنا ہوگا، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، بجلی، گیس، ڈالر کی قیمت میں اضافے کا براہ راست اثر غریبوں پر پڑھ رہا ہے، عوام کی مشکلات اور مسائل کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن پر چلنے والی نالائقوں کی حکومت ہے۔ اپنے باین میں شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی دہشتگردی کے خلاف تاجر برادری سمیت سب کو صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگی، کشکول توڑنے کے دعویدار موجودہ حکمرانوں نے چند ماہ میں ریکارڈ سودی قرضہ لیا، جس کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سبز باغ دکھانے والے ہی وبال جان بنتے جا رہے ہیں، ملک میں مسائل کے انبار ہیں، ان کو حل کرنے میں حکومتیں ناکام نظر آتی ہیں، دعوؤں اور بیانات سے آگے بڑھ کر عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 802760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش