0
Wednesday 3 Jul 2019 00:02

عمران خان سے امریکی ادارہ راکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی ملاقات

عمران خان سے امریکی ادارہ راکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ بات انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس آنے والے امریکی ادارے کے ماہرین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی ادارہ راکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے ملاقات کی، اس موقع پر مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب، ملک امین اسلم، معاون خصوصی ندیم بابر ودیگر بھی موجود تھے۔ راکی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ کلین انرجی کے شعبے سے منسلک معروف امریکی ادارہ ہے، ملاقات میں امریکی ماہرین نے وزیر اعظم عمران خان کو ماحول دوست پالیسیوں اور قوانین کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے امریکی ماہرین کی جانب سے ان کے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے کی خدمات سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والی عمارتوں کو ماحول دوست بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 802788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش