0
Thursday 4 Jul 2019 23:22

نواز شریف کو دی گئی سرکاری مرسیڈیز بینز کار واپس لے لی گئی

نواز شریف کو دی گئی سرکاری مرسیڈیز بینز کار واپس لے لی گئی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی مرسیڈیز بینز کار واپس لے کر سینٹرل پول میں پارک کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی مرسیڈیز بینز کار واپس لے لی گئی اور سینٹرل پول میں پارک کردی گئی ہے، نواز شریف کو یہ کار وزیراعظم آفس سے دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سابق وزیراعظم ہونے پر یہ کار وزیراعظم آفس سے دی گئی تھی تاہم کیبنٹ ڈویژن نے ایک لیٹر میں کار سابق وزیراعظم کے  زیر استعمال نہ ہونے  پر واپس کرنے کا کہا تھا، نوازشریف کے زیر استعمال رہنے والی کار نمبر جی اے ڈی 059 واپس لے کر سینٹرل پول میں پارک کردی گئی۔ دوسری معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جاتی عمرہ سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے، قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی اور یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے، نوازشریف قوم کے پیسے پر مہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، آج جیل میں بیٹھ کر عوام کی باتیں محض دھوکہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 803176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش