0
Sunday 7 Jul 2019 23:55

مریم نواز دو سو گاڑیوں کے قافلے کیساتھ منڈی بہاوالدین جلسہ گاہ میں پہنچ گئیں

مریم نواز دو سو گاڑیوں کے قافلے کیساتھ منڈی بہاوالدین جلسہ گاہ میں پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا قافلہ 200 گاڑیوں کیساتھ جاتی عمراء سے منڈی بہاؤالدین جلسہ گاہ پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ساتھ قافلے کے ساتھ ہے۔ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سابق ایم پی اے دیوان مشتاق بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کارکنوں کے بھنگڑے اور روایتی رقص جاری ہے اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سینکڑوں کارکنوں نے سالم انٹرچینج سے قافلے کا استقبال کیا۔ مریم نواز نے قافلے کے دوران سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ یہ عوامی سیلاب رب کی طرف سے نواز شریف کی بریت کا جشن منانے امڈ آیا ہے۔ روانگی سے قبل کارکنوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ منڈی بہاؤالدین کے لیے نکل آئی ہیں، وہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں، جلسے کی اجازت ملے یا نہ ملے، وہ عوام سے لازمی ملیں گی۔ آج مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے شاعرانہ انداز اختیار کیا اور کہا کہ
مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا
میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟

 
خبر کا کوڈ : 803716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش