0
Wednesday 10 Jul 2019 20:36

سرینگر پر منشیات کی پھیلتی وباء پر مشاورتی سیمینار منعقد

سرینگر پر منشیات کی پھیلتی وباء پر مشاورتی سیمینار منعقد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو میرواعظ منزل، راجوری کدل پر ایک مشاورتی سیمینار کی صدارت کی، جس کا اہتمام مقبوضہ کشمیر میں منشیات اور ڈرگس کی وباء کا قلع قمع کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
پورے دن چلنے والے اس سیمینار میں اسلامی اسکالروں، سول سوسائٹی کے ممبران اور مختلف غیر سرکاری رضاکار تنظیموں نے حصہ لیکر اس میں خواتین کو درپیش مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ علماء کرام، سول سوسائٹی ممبران اور رضاکار تنظیموں نے منشیات کے بڑھتے استعمال اور خواتین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 804260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش