0
Thursday 11 Jul 2019 07:23

وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات

وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تجوید القرآن ٹرسٹ کے حوالہ سے تقرریوں کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ممتاز عالم دین و امیر جماعت علماء اسلام مولانا سعید یوسف کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد نے کہا کہ تجوید القرآن ٹرسٹ کے زیراہتمام میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فضلاء کی تقرریاں مساوی بنیادوں پر عمل میں لانے کے حکومت اقدامات کرے، سیاسی بنیادوں پر تقرریوں کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ وفد میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسئول مولانا سید عدنان علی شاہ، مفتی غلام رسول نقشبندی، مولانا معروف، مولانا یونس شاکر و دیگر بھی موجود تھے۔ علماء کے وفد نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ تعلیمی بورڈ ہے جس کے زیرانتظام پورے ملک کے 25ہزار مدارس کے طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 804359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش