0
Thursday 23 Jun 2011 00:15

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات آج ہوں گے، مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ کرنا درست نہیں، کرشنا

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات آج ہوں گے، مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ کرنا درست نہیں، کرشنا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ سیکرٹری خارجہ مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جس میں دو طرفہ معاملات پر بات کی جائے گی۔ مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ کریں گی جبکہ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مذاکرات میں سیاچن، سرکریک، جموں و کشمیر سمیت مختلف امور شامل ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات کی بحالی اور علاقائی استحکام و ترقی ہے۔
ادھر بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرنا درست نہیں ہے۔ میانمار سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ اسلام آباد میں اہم مذاکرات کریں گی، اس بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر بات ہو گی۔ سیکریٹری خارجہ کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات کا پہلا دور کل اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 80502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش