0
Sunday 14 Jul 2019 23:57

عمران حکومت ملک و قوم پر عذاب الٰہی سے کم نہیں، قاری عثمان

عمران حکومت ملک و قوم پر عذاب الٰہی سے کم نہیں، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ کراچی کے سلیکٹڈ ارکان اسمبلی دور بینوں میں بھی نظر نہیں آتے، اہل کراچی اپنی ضروریات زندگی اور عزت کس سے مانگیں، شہریوں کو کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری نے جہاں فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے، وہاں پینے کے پانی کی عدم سپلائی اور لوڈشیڈنگ نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کراچی میں اپنے آفس میں تنظیمی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قاری عثمان نے کہا کہ ہر نیا دن مہنگائی کا نیا طوفان لیکر آتا ہے، عام شہری اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کے چولہے بجھا دیئے گئے ہیں، جس کے باعث خطرناک صورتحال کی نوید سنائی دی جا رہی ہے۔

قاری عثمان نے کہا کہ عمران حکومت اور لوٹا پارٹی کے وزراء کو اپوزیشن کی کردار کشی کے ایک غیر ضروری اور بھونڈے قسم کے کام پر لگا دیا ہے، ایسے لوگ جن کا کردار اور ماضی خود بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو فوری طور پر پانی و بجلی کے بحران سے نجات دلاتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی، خوردونوش کی تمام اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے اصل پوزیشن کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت ملک اور قوم پر ایک عذاب الٰہی سے کم نہیں، شہری رجوع الی اللہ اور توبہ کا بھی اہتمام کریں۔
خبر کا کوڈ : 805056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش