0
Wednesday 17 Jul 2019 11:18

سانحہ نیلم کے بعد آزادکشمیر کی فضاء سوگوار

سانحہ نیلم کے بعد آزادکشمیر کی فضاء سوگوار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ نیلم کے بعد آزادکشمیر کی فضا سوگوار ہے، ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے دوران عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔ ملک بھر کی طرح نکیال آزادکشمیر میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی نیلم میں لیسواء کے سانحے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، متاثرین کی امداد کے لیے خوراک، کمبل، خیمے اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمان قریشی کے مطابق متاثرین کے لیے فوری طور پر زندگی بحال کرنے کے ساتھ تعمیرنو کا کام بھی شروع کیا جائے گا، علاقے کو ملانے والی سڑک 90 فیصد بحال کر دی گئی ہے۔ وادی نیلم کے علاقے لیسواء میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارش، سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 3 گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گئے، 28 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش اب تک جاری ہے۔ سیلابی ریلے سے 160 مکانات بری طرح متاثر ہوئے جبکہ 71 دکانیں، 2 مساجد اور متعدد گاڑیاں نالہ لیسواء میں طغیانی کی وجہ سے بہہ گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ حکومت کی جانب سے مثاترہ افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش