0
Friday 19 Jul 2019 19:06

سکردو میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

سکردو میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور دبائو میں آکر روٹی کی قیمت میں یکدم پانچ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے روٹی کی قیمت 10سے بڑھا کر 15 روپے مقرر کر دی، روٹی کی قیمت بڑھائے جانے کے بعد تندور مالکان نے اپنی ہڑتال ختم کردی ہے۔ شہریوں اور سول سائٹی کے ممبران نے روٹی کی قیمت بڑھانے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ نے تندور مالکان کی بلیک میلنگ میں آکر روٹی کی قیمت 15 روپے کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور تندور مالکان میں خفیہ ڈیل ہو گئی ہے۔ ہڑتال کے پیچھے بھی انتظامیہ کا ہاتھ تھا، ہم نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انتظامیہ تندور مالکان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، دو روز ہڑتال کے بعد روٹی کی قیمت بڑھائی جائیگی، آج وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 805837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش