0
Thursday 25 Jul 2019 17:40

اسلام کے تحفظ کے لیے علماء ومشائخ حجروں سے باہر نکل کر میدان عمل میں آئیں، مولانا زبیر احمد صدیقی

اسلام کے تحفظ کے لیے علماء ومشائخ حجروں سے باہر نکل کر میدان عمل میں آئیں، مولانا زبیر احمد صدیقی
اسلام ٹائمز۔ ختم نبوت، ناموس رسالت، دینی مدارس اور آئین کی اسلامی دفعات کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے، کسی طالع آزما کو دین اور دین کے مراکز سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ ہر قسم کے غیرملکی دباؤ کو عوامی طاقت سے روک دیں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ، جے یو آئی کے نائب امیر مفتی محمد مظہر شاہ اسعدی پر مشتمل وفد اور معروف روحانی شخصیت پیر مولانا رشید احمد شاہ جمالی، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب امیر اول مولانا محمد اقبال رشید نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم و شیخ الحدیث مولانا زبیراحمد صدیقی کی عیادت کے موقع پر جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کے تحفظ کے لیے علماء ومشائخ حجروں سے باہر نکل کر میدان عمل میں آئیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم و شیخ الحدیث مولانا زبیراحمد صدیقی نے کہا کہ مدارس کی حریت و آزادی، دینی تعلیم کی حفاظت کے لیے وفاق المدارس کی قیادت دینی جماعتوں کے تعاون سے ان شاء اللہ بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اطمینان رکھیں دینی تعلیم میں رائی کے دانہ کے برابر کمی نہیں آنے دی جائے گی، قرآن و سنت کی تعلیم ہر مسلمان کا بنیادی حق ہے یہ حق ہر صورت ادا کیا جائے گا، حکمران مدارس پر توجہ دینے کی بجائے عصری تعلیمی اداروں پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسکول و کالجز اور یونیورسٹی میں ضروری دینی تعلیم لازمی قرار دی جائے، نظام تربیت وضع کیا جائے، اخلاقی جرائم کا خاتمہ، امانت و دیانت اور اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے عوامی اداروں میں علماء و مشائخ کو جگہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے معاملات میں سنجیدہ ہے تو قربانی کی کھالوں کے سلسلہ میں مدارس کے لیے رکاوٹیں دور کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک سو روپے کی کھال لینے پر مدارس کے خلاف دہشت گردی کے پرچے دے کر علماء کرام کو گرفتار کر کے تذلیل کی گئی، یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 806963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش