0
Friday 26 Jul 2019 18:27

ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی وزیراعظم عمران خان کی کلین اور گرین مہم کے تحت لگائی گئی ہے، جس کے بعد اب فلائٹس پر پلاسٹک استعمال نہیں ہو سکے گا۔ سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہازوں میں مسافروں کو پیش کئے جانے والے کھانے میں بھی پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کٹلری پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحت مند ماحول کیلئے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کیے جائیں۔

ائیرپورٹ پر ریسٹورنٹ اور دیگر شاپس پر بھی پلاسٹک کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ادارہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شروع کردہ کلین اور گرین پاکستان مہم پر عمل پیرا ہے۔ یاد رہے کہ چار روز قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے سامان ریپنگ کے حوالے سے پہلے جاری کئے گئے احکامات کو منسوخ کر چکی ہے، اب مسافر کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے سامان کی ریپنگ کروائے یا نہیں۔ نئے احکامات جاری ہونے کے بعد مسافر اپنی مرضی سے ریپنگ کرا سکتے ہیں۔ سی اے اے نے اس حوالے سے 17 جولائی کو احکامات جاری کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 807231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش