0
Sunday 28 Jul 2019 16:45

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے، سی سی پی او لاہور

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے، سی سی پی او لاہور
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی فائرنگ اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر ہے، کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن کردار ادا کرے گی، عمائدین علاقہ کی مدد سے دشمنی والوں کو سمجھایا جائے گا کہ نسل در نسل قتل و غارت سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس بی اے ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن اور غلط اقدامات کو روکنا پولیس کی اجتماعی ضرورت ہے، شہریوں سے غلط سلوک تمام کارکردگی پر پانی پھیر دیتا ہے۔ شہریوں سے حسن سلوک نہ کرنیوالے پورے محکمے کا غلط تاثر جانے کا باعث بنتے ہیں۔

سی سی پی او بی اے ناصر نے لاہور پولیس کے 5 سالہ ڈویلپمنٹ پلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پلان کی منظوری سے مسائل اور وسائل میں فرق کم ہوگا اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے خصوصی الاؤنس کی بحالی پنجاب حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز نے 2005 سے منجمد الاؤنس کی بحالی کیلئے سرگرم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی اور ڈی ایس پیز ہر ہفتے سٹاف کو ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی میڈیکل انشورنس پر کام جاری ہے۔ اس کی منظوری سے علاج معالجے کی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 807589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش