0
Thursday 1 Aug 2019 21:32

بلوچستان، کرنٹ لگنے سے کمسن بہن بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق

بلوچستان، کرنٹ لگنے سے کمسن بہن بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں آئس فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارورائی کے لئے سول اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ محنت مزدوری کیلئے جھل مگسی میں مقیم تھے۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع بغاو میں دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق دو بچے کنویں کے پاس کھیل رہے تھے، اس دوران ایک بچی کو کرنٹ لگا تو اس کے بھائی نے اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن اسے بھی کرنٹ لگ گیا۔ واقعہ کے بعد بچوں کی لاشوں کو سول اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں متوفیوں کی شناخت خیر بی بی اور قاسم کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں سگے بہن بھائی ہیں جن کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 808336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش