0
Thursday 1 Aug 2019 23:44

مہنگائی کے سبب عام انسان سے لے کر فیکٹری مالک تک متاثر ہوا ہے، عاجز دھامرہ

مہنگائی کے سبب عام انسان سے لے کر فیکٹری مالک تک متاثر ہوا ہے، عاجز دھامرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ، ضلع سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجیداور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی تلی پس گئی ہے اور گزشتہ سال کی جانے والی مہنگائی کے سبب عام انسان سے لے کر فیکٹری ملکان تک متاثر ہوا ہے، اس پر سونے پہ سوہاگا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دینا عوام اور ملک کے ساتھ ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک اور عوام کو آئی ایم ایف کے حال پر چھوڑ رکھا ہے اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، عیدالاالضحیٰ کے آمد کے موقع پر عوام کو خوشیوں سے محروم کرنا کون سی مدینہ کی ریاست ہے، یہ وہ کرسکتا ہے جس میں انسان کی کوئی قدر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور اس کی رعایا شاید سمجھ بیٹھی ہے کہ انہیں صدا اسی سیٹ پر رہنا ہے مگر جب وقت کے بڑے بڑے حاکم اور ظالم حکمران نہیں ٹک سکے تو یہ دھاندلی زدہ حکومت کیسے ٹک سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 808366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش