0
Sunday 4 Aug 2019 20:20

ولایت کنونشن 18 اگست کو ناصر باغ لاہور میں منعقد ہوگا

ولایت کنونشن 18 اگست کو ناصر باغ لاہور میں منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے زیراہتمام 18 اگست بروز اتوار ولایت کنونشن ناصر باغ میں منعقد ہوگا۔ جس سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ کانفرنس مین مدارس دینیہ، علماء، خطباء، مقررین، ذاکرین، بانیان مجالس، ماتمی سنگتوں کے نمائندے اور عمائدین ملت شریک ہوں گے۔ کنونشن صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ تحریک تحفظ تشیع کے کارکنان ملک بھر میں کنونشن کی تشہیری مہم شروع کرچکے ہیں اور مختلف قومی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دے چکے ہیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر سید فرحان مہدی کے مطابق یہ کنونشن عقائد تشیع کے فروغ اور دفاع فقہ جعفریہ کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسلام دشمن قوتوں کی طرف سے عقائد تشیع پر حملے جاری ہیں، جن کے دفاع کیلئے ایسا پروگرام ضروری تھا۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے وفد نے آج امت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی سے ملاقات کی اور انہیں کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا جبکہ دیگر علمائے کرام اور عمائدین کو دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب وفد نے آج لاہور کے ناصر باغ کا بھی دورہ کیا اور جلسہ گاہ کے سٹیج اور پنڈال کے حوالے جگہ کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 808876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش