0
Tuesday 6 Aug 2019 16:55

یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اور کابل میں امن کی بات ہو، مشاہد حسین سید

یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اور کابل میں امن کی بات ہو، مشاہد حسین سید
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد حکومت پاکستان کو فوری طور پر بھارت سے ہائی کمشنر بلا لینا چاہیئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اور کابل میں امن کی بات ہو۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر نئی دہلی سے ہائی کمشنر واپس بلا لینا چاہیئے، وزیراعظم کو چاہیئے کہ ٹرمپ سے بات کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ افغانستان میں تو اور معاملات ہوں اور کشمیر میں اور معاملات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ہجوم کا مکروہ چہرہ ہے جس میں مودی اور امیت شاہ شامل ہیں، جب بھارتی وزیر داخلہ بات کررہا تھا تو اس کے چہرے پر لعنت برس رہی تھی، بھارت نے شملہ معاہدہ بھی دفن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اور کابل میں امن کی بات ہو۔
خبر کا کوڈ : 809201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش