0
Wednesday 14 Aug 2019 23:15

ملتان، بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام ''جشن آزادی ریلی'' کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

ملتان، بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر بلوچ اتحاد کونسل پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان جشن آزادی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت چیئرمین بلوچ اتحاد کونسل سردار عرفان خان رند نے کی، ریلی ایس پی چوک سے شروع ہوکر نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں سینکڑوں افراد شریک تھے، جنہوں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے آٹھا رکھے تھے، شرکاء نے پاک فوج اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلوچ اتحاد کونسل سردار عرفان خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پر پاکستان کے ساتھ وفاداری کا عہد کرتے ہیں، ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور کشمیری بھائیوں کی آزادی تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ نے آواز دی تو جنوبی پنجاب سے ایک لاکھ بلوچ لے کر کشمیری عوام کی جدوجہد میں شریک ہوں گے اور کشمیر کی آزادی اور ملک کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین صادق خان لاشاری نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان پر عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیں گے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بلوچ اپنی سٹیٹ کے ایک اشارے پر کشمیر کاز کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کو جب بھی ضرورت پڑی غیور بلوچ عوام پاکستان کے دفاع کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔ ریلی میں عبدالرزاق رند، زبیر خان رند، سیف اللہ جروار، اکرم گشگوری، ذولفقار خان رند، سرفراز رند، اللہ وسایا بلوچ، پیر بخش بلوچ، اکمل خان بلوچ، خلیل بلوچ، مشتاق لاشاری، اسلم خان گرمانی، سجاد خان بلوچ، ارشد خان رند و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 810542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش