0
Friday 16 Aug 2019 11:03

سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسعود خان

سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بھارت پر دباؤ ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے، مقبوضہ وادی میں محصور آبادی تک خوراک اور زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کے لئے راہداری کھولے اور کشمیر کے حوالے سے اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ایوان صدر مظفرآباد میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ جنگ کو روکنا، امن کے قیام کو یقینی بنانا اور انسانی مصائب کا سبب بننے والے تنازعات کو حل کرنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ہمیں توقع ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنی یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 810811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش