0
Saturday 17 Aug 2019 12:33

کوئٹہ، کچلاک مسجد دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کوئٹہ، کچلاک مسجد دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسجد کے اندر دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، دہشت گردی ، بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے کا مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتے دار حافط عبدالمجید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ دھماکے کے متعدد زخمی اب بھی سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ چار زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کر رکھا ہے۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کلی قاسم میں قائم جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے سے چار افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں۔ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جس میں دیسی ساختہ مواد استعمال کیا گیا تھا۔ کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 811079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش