0
Saturday 17 Aug 2019 23:30

آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عید کا چھٹا روز ہے، لیکن اب تک آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکیں، شہر میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نظام کو یکسر بدلنے کی ضرورت ہے، مہذب معاشرے میں اس صورتحال پر حکمران مستعفی ہو جاتے ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کام کیلئے اختیار کے ساتھ کردار کا بھی ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 811176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش