0
Sunday 18 Aug 2019 11:10

آسٹریلوی صحافی کی مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ سامنے آ گئی

آسٹریلوی صحافی کی مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ سامنے آ گئی
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے معروف کالم نویس سی جے ورلیمان Werleman نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں، ظلم و تشدد اور غیر انسانی سلوک کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ "مڈل ایسٹ آئی" اور "بائی لائنز" کے کالم نویس سی جے ورلیمان نے "بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی" کے عنوان سے ہوش ربا اعدادوشمار ٹوئٹر پر شیئر کیے ہیں۔ ان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے، 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں، کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنھیں بھارتی فورسز نے "غائب" کیا تھا، اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں، مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ جن متنازع علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے، گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار سے زیادہ زیر حراست ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں ، سی جے ورلیمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی اٹھارہ قراردادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے، لیکن 2016ء میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 811227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش