0
Sunday 18 Aug 2019 19:51

تحریک انصاف کی حکومت نے مدینہ جانے کیلئے کوفے کا راستہ پکڑلیا ہے، حسن نثار

تحریک انصاف کی حکومت نے مدینہ جانے کیلئے کوفے کا راستہ پکڑلیا ہے، حسن نثار
اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ حکومت جانا تو مدینہ چاہ رہی ہے لیکن راستہ کوفے کا پکڑ لیا ہے، بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ہوسکتے ہیں کہ ہم اس کے لئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ریاست مدینہ سے خوبصورت خیال ہو ہی نہیں سکتا لیکن مجھے ایک خوف ہے، یہ جانا تو مدینہ کو جارہے ہیں لیکن رستہ کوفے کا پکڑلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انسان سازی سے کام شروع ہوتا ہے، معیشت اور نیب سے نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان 22 کروڑ آدمیوں کو عزت کون دیگا؟ ان آدمیوں کو انسان عزت دیں گے اور ہمارے پاس انسان نہیں ہے بلکہ آدمی ہیں، آقاﷺ نے آدمیوں کو انسان بنایا جاتا، اس میں احساس پیدا کیا تھا۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ یہ کام انسانوں کے ذریعے ہوسکتا ہے، آدمیوں کے ذریعے نہیں ہوسکتا ہے، انسان اس وقت موجود نہیں ہیں، ریاست مدینہ کے لئے بندے چاہیئے اور بندوں کی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کی قیمت ادا کرنی پڑے گے، دنیا میں ایک سکھ بھی موجود نہیں جس کے اندر خالصتان کا تصور موجود نہ ہو، بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ہوسکتے ہیں کہ ہم اس کے لئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش