0
Monday 19 Aug 2019 09:16

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ

دو شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی ہلاک
بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال مارٹر گولے اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل برسائے۔ آئی ایس پی کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولا باری کے نتیجے میں 2 معمر شہری شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو مارٹر ٹینک گائیڈڈ راکٹس سے نشانہ بنایا ہے، نتیجے میں 61 سالہ حسن دین اور 75 سالہ لعل محمد شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی جوان، عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش