0
Monday 19 Aug 2019 21:32

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے بانی رکن و سابق مرکزی صدر افضل حسین جعفری انتقال کرگئے

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے بانی رکن و سابق مرکزی صدر افضل حسین جعفری انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رکن اور سابق مرکزی صدر افضل حسین جعفری رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں، افصل حسین جعفری طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نندو شہر ضلع بدین میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری سمیت سینئر اراکین، تنظیم اصغریہ کے پہلے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ لغاری، سید شکیل شاہ حسینی، ڈاکٹر فدا حسین خواجہ سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے مرحوم کے فرزند انجنئیر مستجاب مصطفیٰ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم افضل جعفری تنظیم کیلئے شفیق باپ کی حیثیت رکھتے تھے، آپ نے ہر وقت، ہر عمل میں ہماری حوصلہ افزائی فرمائی اور ملت کے جوانوں کی تربیت کا بہتر انتظام کیا، آپ کی وفات نے رنج و غم طاری کر دیا ہے، تنظیم ایک شفیق باپ سے محروم ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش