0
Sunday 26 Jun 2011 13:22

کرم،جیٹ طیاروں کی بمباری، خیبر ایجنسی میں شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ، 11 شدت پسند ہلاک، امن لشکر کے دو رضا کار ذبح

کرم،جیٹ طیاروں کی بمباری، خیبر ایجنسی میں شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ، 11 شدت پسند ہلاک، امن لشکر کے دو رضا کار ذبح
فاٹا:اسلام ٹائمز۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران متعدد شرپسند ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ وسطی کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 6 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی جبکہ انکے 4 ٹھکانے تباہ ہو گئے، وسطی کرم کا علاقہ خیبر ایجنسی اور اورکزئی کے ساتھ لگتا ہے، اور یہ علاقہ عموماً شرپسندوں کی آماجگاہ رہتا ہے، ادھر خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام اور امن لشکر کے درمیان لڑائی میں 5 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ جبکہ کالعدم لشکر اسلام نے امن کمیٹی کے 2 رضاکاروں کو ذبح کر دیا ہے۔ اسی طرح اورکزئی ایجنسی سے 2 غیرملکیوں کی نعشیں ملی ہیں جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ادھر باجوڑ ایجنسی اور افغانستان کے صوبہ کنڑ کے سالارزئی قبائل کے عمائدین اور زعماء نے سرحدی علاقوں میں دراندازی اور دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور عسکریت پسند کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قبائلی روایات کے مطابق سخت ترین کاروائی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مذکورہ اہم جرگہ سرحدی علاقہ لیٹی سرلوئی گرام میں ہوا۔ جرگہ میں سالارزئی قبائل کے 32 دیہات کے درجنوں عمائدین، زعماء اور مشران نے شرکت کی۔ مہمند ایجنسی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 6 مکان مسمار کر دئیے، 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن خیبر پی کے نے انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز سے بھاری رشوت لینے پر پولیس اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ پشاور ائرپورٹ سمیت صوبہ بھر میں تیل کی سپلائی بند کر دینگے۔
خبر کا کوڈ : 81162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش