0
Wednesday 21 Aug 2019 18:31

دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے، آرمی چیف

دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔ مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، مدارس کے طلباء کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔
خبر کا کوڈ : 811894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش