0
Thursday 22 Aug 2019 23:59

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری غیر قانونی، ارکان کی منظوری میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، خورشید شاہ

الیکشن کمیشن ارکان کی  تقرری غیر قانونی، ارکان کی منظوری میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف نے حکومت کی طرف مقرر کردہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے لئے نوٹیفائی کئے گئے دونوں نام مسترد کردیئے ہیں۔ اپوزیشن کا ارکان کے ناموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری غیر قانونی ہے، ارکان کی منظوری میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلے سے الیکشن کمیشن آزاد اور غیر جانبدار نہیں رہے گا۔ اس قسم کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کے اندر اس طرح کی تقرری کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اپوزیشن معاملے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ جلد معاملہ کورٹ آف لا یا پارلیمان میں اٹھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سندھ اور بلوچستان سے اراکین کی تقرری کی گئی ہے جس کا وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بلوچستان سے منیر احمد کاکڑ الیکشن کمیشن کے رکن ہوں گے جبکہ سندھ سے خالد محمود صدیقی کی تقرری کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 812139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش