0
Friday 23 Aug 2019 08:26

سری نگر، نماز جمعہ کے بعد اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کا اعلان

سری نگر، نماز جمعہ کے بعد اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے کرفیو اور دیگر پابندیوں پر مزاحمت کرتے ہوئے آج 23 اگست کو نماز جمعہ کے بعد سری نگر میں سوناور کے مقام پر اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق غیر قانونی اقدامات اور وادی میں قبضے کے خلاف یہ احتجاج کیا جائے گا۔ اس مارچ کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے سری نگر اور وادی کے دیگر حصوں میں لگائے گئے پوسٹرز کے ذریعے دی گئی۔ رہنماؤں کی جانب سے ہر نوجوان، بزرگ، مرد اور عورت پر زور دیا گیا کہ وہ اس مارچ کا حصہ بنے تاکہ بھارت اور پوری دنیا کو یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ کشمیری اپنے علاقے میں بھارتی قبضہ اور ہندو ثقافت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اس مارچ کا ایک مقصد بھارت کی جانب سے باہر کے لوگوں کو یہاں بسا کر مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی مزاحمت کرنا ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق نماز جمعہ کے خطبات کے دوران علما اس معاملے کو اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش