0
Friday 23 Aug 2019 11:46

پہاڑوں پہ مہم جوئی کے دوران میجر شاہد ناصر کا جوان بیٹا جاں بحق

پہاڑوں پہ مہم جوئی کے دوران میجر شاہد ناصر کا جوان بیٹا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھانجا پہاڑوں پر مہم جوئی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا ہے، اداکارہ سنبل شاہد کے صاحبزادے خواجہ شیراز ناصر شمالی علاقہ جات میں دوران پیر گلائڈنگ پہاڑوں سے گر پڑے تھے، جس باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید نوعیت کی چوٹ لگی، بعدازاں وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے۔ پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ  انصاری کا بھانجا اور اداکارہ سنبل شاہد کے صاحبزادے خواجہ شیراز ناصر حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ خواجہ شیراز ناصر شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور پیر گلائڈنگ کرتے ہوئے پہاڑوں پر حادثے کا شکار ہوئے۔ خواجہ شیراز ناصر خطرناک پہاڑی علاقے میں پیرا گلائڈنگ کر رہے تھے، جب طوفانی موسم کے باعث ان کا پیرا شوٹ قابو میں نہ رہا اور وہ زمین پر آ گرے۔ زمین پر گرنے کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید نوعیت کی چوٹ آئی۔ حادثے کے بعد انہیں فوری قریبی ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔ خواجہ شیراز ناصر کے والد شاہد ناصر ہیں جن کا تعلق پاک فوج سے رہا ہے۔ شاہد ناصر پاک فوج میں میجر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ جبکہ شیراز ناصر کی والدہ اور خالہ مایہ ناز اداکارائیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش