0
Monday 26 Aug 2019 09:45

کراچی میں سیوریج مسائل سازش قرار، سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ

کراچی میں سیوریج مسائل سازش قرار، سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے شہر میں گلی گلی سیوریج اوور فلو اور سڑکوں سے اچانک گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے سنگین سازش قرار دیا ہے، ادارے نے اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے پانی کی سیوریج کے گٹروں سے نکاسی کے باعث صورتحال ابتر ہوئی، گلی گلی سیوریج اوور فلو میں شرپسند عناصر ملوث ہیں، واٹر بورڈ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا، شہر میں اچانک گلی گلی سیوریج اوور فلو اور گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرپسند عناصر کی سازش قرار دیا ہے، واٹر بورڈ حکام نے اس سلسلے میں بمعہ ثبوت اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ جس میں گٹروں کو بوریاں ڈال کر بند کیے جانے سمیت راتوں رات گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کے واقعات شامل ہیں۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق شہر میں نکاسی آب کی ابتر صورتحال کا نزلہ واٹر بورڈ پر گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، واٹر بورڈ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی لوٹ مار کیلئے ڈی ایم سیز شہر بھر کا کچرا لینڈ فل سائٹ پر ڈالنے کے بجائے برساتی نالوں میں پھینک رہے ہیں۔ جس کے باعث بارشوں کے دوران برساتی نالے بند ہونے سے پانی کی نکاسی کیلئے واٹر بورڈ کے سیوریج لائنوں کو استعمال کرکے اسے نقصان پہنچایا گیا ہے، گٹروں میں نہ صرف کچرا اورمٹی ڈالی ڈالی گئی، بلکہ جانوروں کی آلائشیں بھی گٹروں سے نکل رہی ہیں، متعدد مقامات پر گٹروں سے بوریاں نکالی گئیں، جو کہ سیوریج سسٹم کو جام کرنے کیلئے شرپسند عناصر کی جانے سے ڈالی گئی تھیں، واٹر بورڈ نے موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 812640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش