0
Thursday 29 Aug 2019 15:26

محرم الحرام، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے وفد کی ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات

محرم الحرام، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے وفد کی ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے ایک وفد نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ظہور آفریدی نے کہا کہ محرم الحرام 1441ھ کے پرامن انعقاد کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، از سرِ نو جائزہ لے کر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پولیس لائنز پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صدر شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور مجاہد علی اکبر،  سید محمد قائم المشہدی، خورشید علی آخونزادہ، سید نثار علی شاہ، سید اظہر علی شاہ، شاہد امداد بیگ، جعفر حسن آخونزادہ، حاجی طاہر علی مغل، زاکر ذوالفقار حسین، حُبدار حسین، علی عرفان میر اور سید تیمور شاہ کاظمی شامل تھے جبکہ ایس پی سٹی سید عتیق شاہ سمیت دیگر پولیس اور سیکورٹی اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

وفد نے آمدہ محرم الحرام میں متولیانِ امام بارگاہ کو عزاداری کے پرامن انعقاد میں پیش آنے والے انتظامی مسائل کی نشاندہی سمیت امام بارگاہوں کی سکیورٹی، عزاداروں کی آمد و رفت کے پوانٹس، نذر و منت کے علم، غلط رپورٹنگ کے مسائل اور لائسنسز جیسے ضروری اُمور پر  پُراثر اقدامات پر زور دیا۔ وفد نے ایامِ محرم کے تقدس کے خلاف برسر پیکار عناصر کی ہر قسم کی شرپسندی کی مذمت کی اور پولیس انتظامیہ سے آئین اور قانون کی پاسداری کی اُمید ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 813354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش