0
Friday 30 Aug 2019 03:50
عراق، حشد الشعبی کا "ارادۃ النصر" کلین سویپ آپریشن کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

بغداد کا خود ساختہ داعشی "والی" اپنے محافظ سمیت ہلاک

بغداد کا خود ساختہ داعشی "والی" اپنے محافظ سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراقی نیوز چینل "سومریہ" کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوامی اسلامی مزاحمتی فورسز "الحشد الشعبی" نے گذشتہ روز عراق کے مغربی صوبے "الانبار" میں بین الاقوامی دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والے اپنے "ارادۃ النصر" نامی کلین سویپ آپریشن کے آخری دن بغداد کے خود ساختہ داعشی والی "عبدالسلام حمد حمود" جو "ابو نور" کی کنیت کیساتھ مشہور تھا، کو اس کے 1 محافظ سمیت ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس کے 6 دیگر محافظ گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ حشد الشعبی کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران بغداد کے خود ساختہ داعشی والی "عبدالسلام حمد حمود" کے ایک ہلاک ہونے والے محافظ نے حشد الشعبی فورسز پر خودکش حملے کے ارادے سے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی اسلامی مزاحمتی فورسز "حشد الشعبی" نے پورے عراق کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر "ارادۃ النصر" نامی کلین سویپ آپریشن جاری کر رکھا تھا، جس کا چوتھا اور آخری مرحلہ گذشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا جبکہ اس آپریشن کے دوران 34,000 مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش