0
Friday 30 Aug 2019 13:19

پیلٹ گنز سے کشمیر میں بچے بینائی سے محروم ہو گئے، ملیحہ لودھی

پیلٹ گنز سے کشمیر میں بچے بینائی سے محروم ہو گئے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پیلٹ گنز سے مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے سفارتی روابط تیز ہو گئے ہیں، انہوں نے انسانی حقوق کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں۔ ملیحہ لودھی نے جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت اور سنگین انسانی المیے کے خطرے سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائی سے محروم ہو گئے ہیں، نہتے کشمیریوں کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 813520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش