0
Sunday 1 Sep 2019 13:40

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم کی گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیراعظم گورنر ہاوس میں جاری انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ سکھ کمیونٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم لاہور میں  گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب  سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کابینہ کے اراکین کی کارکردگی بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ دو بجے وزیراعظم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء کی کارکردگی رپورٹس منگوا لی ہیں، ایک سال کے دوران وزراء نے کیا کارکردگی دکھائی وزیراعظم خود جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پنجاب کابینہ کے چالیس سے زائد وزراء کی کارکردگی رپورٹس خود دیکھیں گے۔ کارکردگی رپورٹس پر ہی وزراء کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی لاہور آمد کے موقع پر خالی پڑی وزارتوں پر نئے ناموں کا فیصلہ ہوگا۔ وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان میاں اسلم اقبال سے واپس لئے جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنگلات اور بلدیات کے قلمدان کس کو دینے ہیں اس کا بھی فیصلہ کل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 813935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش