0
Tuesday 3 Sep 2019 16:54

پنجاب کے 36 اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

پنجاب کے 36 اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کے 36 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔ جس پر لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں 9ویں اور 10 ویں محرم کے جلوسوں  کے راستے میں موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی۔ لاہور شہر میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس جزوی طور پر بند کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس بند کرنے کی باقاعدہ  منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو 4 ہیلی کاپٹر بھی فراہم کر دیئے ہیں۔ ان میں سے 2 ہیلی کاپٹر لاہور ایک ملتان اور ایک راولپنڈی میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 814269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش