0
Thursday 5 Sep 2019 20:36

بٹوگاہ روڈ سکیم کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری

بٹوگاہ روڈ سکیم کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ بٹوگاہ روڈ  سکیم  ایک بار پھر اے ڈی پی میں شامل کر دی گئی، منصوبے کیلئے پہلے مرحلے میں 25 کروڑ کی منظوری دے دی گئی، ساڑھے 2 ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہ بٹوگاہ قراقرم ہائی وے کی متبادل ہے، یہ شاہراہ گلگت بلتستان کو خیبر پختون خواہ سے ملاتی ہے اور فاصلے کے اعتبار سے بھی گلگت بلتستان کے مسافروں کیلئے یہ سڑک انتہائی کم اور مناسب ہے، اس کے علاوہ سیاحتی اعتبار سے بھی شاہراہ بٹوگاہ اہمیت کی حامل ہے۔ یہ سکیم پہلے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں رکھی گئی تھی مگر بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر  آخری لمحے میں سکیم کو سرد خانے میں ڈالا گیا تھا بعد میں صوبائی وزیر جانباز خان اور دیگر دیامر کے حکومتی نمائندوں کے مطالبے پر ایک بار پھر منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کرتے ہوئے رقم بھی مختص کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش