0
Saturday 7 Sep 2019 13:23

اسرائیل کو اپنی جان خلاصی کیلئے "حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ نہ بنانیکا" حلف اٹھانا پڑا، لبنانی میڈیا

اسرائیل کو اپنی جان خلاصی کیلئے "حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ نہ بنانیکا" حلف اٹھانا پڑا، لبنانی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے معروف و قدیمی اخبار "اللواء" نے گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران اسرائیل کیطرف سے لبنانی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں بالخصوص حزب اللہ لبنان کے مراکز کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں پر حزب اللہ کیطرف سے جواب میں اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو اپنے اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنا کر ایک اسرائیلی کمانڈر سمیت متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دینے کی کارروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے سفارتی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے روس سے درخواست کی تھی کہ وہ حزب اللہ پر "لڑائی کے سابقہ قواعد" خصوصاً اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کی پابندی کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

"اللواء" نے اپنے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ تل ابیب نے روس کے پاس یہ حلف اٹھایا ہے کہ اگر حزب اللہ "لڑائی کے سابقہ قواعد" کی پابندی کرے تو وہ آئندہ شام کے شہر "عقربا" میں حزب اللہ کے مجاہدین کو نشانہ بنانے جیسی کارروائی دوبارہ انجام نہیں دیگا اور ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کی بھی مکمل پابندی کریگا جبکہ حزب کیطرف سے ایک اسرائیلی بکتربند گاڑی کو نشانہ بنا لینے کے بعد اُسے اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیاں نہ کرنے کی خاطر رضامند کرنے کیلئے روس کے علاوہ فرانس، امریکہ اور مصر نے بھی سرتوڑ کوششیں کی تھیں۔ اسی طرح "اللواء" کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے لبنانی حکام خصوصاً لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو بھی اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کی تاکید کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہر "آویویم" کے قریب اسرائیلی بکتربند گاڑی کو نشانہ بنا کر اپنی جوابی کارروائی انجام دے لی ہے، لہذا وہ اسی پر اکتفاء کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مزید کوئی کارروائی انجام نہ دے۔

اس عرب اخبار نے اپنے سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے ٹرمپ کیطرف سے یورپی ثالثوں کے ذریعے حزب اللہ اور لبنانی حکومت کو دی گئی، اسرائیل کو لگام ڈال کر بین الاقوامی قراردادوں کا پابند بنانے اور حزب اللہ کے حامیوں پر نئی امریکی پابندیوں کے لاگو ہونے کی تاریخ کو التواء میں ڈال کر لبنان پر واشنگٹن کے اقدامات میں مزید شدت نہ لانے پر مشتمل، پیشکشوں کو بھی بےنقاب کیا ہے، جن پر حزب اللہ کیطرف سے "لڑائی کے سابقہ قواعد" خصوصاً اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کی پابندی کرنے اور اسرائیلی فضائیہ کو اپنا نشانہ نہ بنانیکے جواب میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 815012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش