0
Sunday 8 Sep 2019 18:29

مذاکرات معطلی سے مزید امریکی ہلاک ہوں گے، ذبیح اللہ مجاہد

مذاکرات معطلی سے مزید امریکی ہلاک ہوں گے، ذبیح اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات معطلی کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ہفتے تک طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات صحیح سمت میں جا رہے تھے اور  فریقین افغانوں کے درمیان مذاکرات پر متفق تھے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات معطلی سے مزید امریکی ہلاک ہوں گے۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ میں خبریں آ رہی ہیں کہ طالبان کی شوریٰ نے اپنے مذاکراتی وفد کو بھی امریکہ جانے سے روک دیا ہے۔ مذکورہ وفد نے آج امریکی ریاست کیمپ ڈیوڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرنا تھیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مذاکراتی منسوخ کردیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 815220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش