0
Thursday 12 Sep 2019 12:59

عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آ رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آ رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آ رہی ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے تین مزید کشمیری شہید کر دیئے، مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات بالکل بند ہیں اور حالیہ بھارتی مظالم چالیسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا جب کہ وزیر خارجہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کمشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آ رہی ہے، چین کا موقف بھی واضح کہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کھوئی رٹہ میں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
خبر کا کوڈ : 815769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش