0
Friday 13 Sep 2019 17:16

دیامر اور گلگت میں 10 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 18 ستمبر سے شروع ہو گی

دیامر اور گلگت میں 10 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 18 ستمبر سے شروع ہو گی
اسلام ٹائمز۔ دیامر اور گلگت میں دس روزہ خصوصی پولیو مہم 18 ستمبر سے شروع ہو گی، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر ممتاز احمد نے بتایا کہ ماضی میں دیامر میں پولیو کے کیس سامنے آئے تھے، تحقیقات کے بعد دیامر میں پولیو وائرس خیبر پختونخواہ سے منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کی وجہ سے گلگت اور دیامر میں دس روزہ خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ممتاز احمد نے کہا کہ اس پولیو مہم کا اہم جز یہ ہے کہ پیدائش سے چار ماہ کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ پانچ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین لگائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ پیدائش سے چار ماہ تک کی عمر ک بچوں کی تعداد ضلع گلگت میں 3625 جبکہ پانچ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کی تعداد 48165 ہے۔ ضلع گلگت کی اس پولیو مہم میں 125 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مہم کے دوران پہلے مرحلے میں تین روز تک گھر گھر سے بچوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور 18 ستمبر سے ہر ایریا میں ایک سینٹر ہوگا، جہاں ان بچوں کو تربیت یافتہ عملہ پولیو کے قطروں کے ساتھ پولیو ویکسین دے گا، اس طرح ضلع گلگت میں کل 22 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش